کورونا وائرس تمباکو نوشی کرنے والوں پر تیزی سے اثر انداز ہوتا ہے

Corona virus is a fast-growing effect on smokers
21مارچ2020
(فوٹو سی این بی سی)

ویب ڈیسک: (کراچی) ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس تمباکو نوشی کرنے والے افراد پر تیزی سے اثرانداز ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس بزرگوں اور تمباکو نوشی کرنے والوں پر تیزی سے اثرانداز ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا خواتین کی نسبت مردوں میں تیزی سے پھیلا، کورونا وائرس سے متعلق 3 ڈرگس میں کام ہو رہا ہے جبکہ ایک دوا پر کافی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کورونا وائرس کیخلاف یہ دوائی تیز ترین نتائج دے رہی ہے

دوسری جانب جناح اسپتال کراچی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق ابھی کوئی دوائی نہیں، امریکا سمیت مختلف ممالک میں ویکسین کی تیاری کی جا رہی ہے، 5 احتیاطی تدابیر اپنانے سے وائرس سے کچھ حد تک بچا جا سکتا ہے۔

Facebook Comments