ناریل کا تیل آپ کو ایک بڑی بیماری سے بچا سکتا ہے

Coconut oil has many benefits! But it can also save you from a major illness
27ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: گلے کی خرابی ایک عام تکلیف ہے، جبکہ بعض افراد کا گلا ہر موسم میں خراب رہتا ہے، لیکن فکر کرنے کی ضرورت نہیں، ماہرین نے اسکا بہترین علاج نکال لیا ہے۔

جن افراد کا گلا ہر موسم میں خراب رہتا ہے، ایسے افراد کے گلے کے غدود یعنی تھائیرائڈز بہت حساس ہوتے ہیں اور ذرا سی ٹھنڈی یا کھٹی چیز کھانے پر فوراً ان میں تکلیف شروع ہو جاتی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کے باقاعدہ استعمال سے آپ گلے کی خرابی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ناریل کا تیل گلے کی تکالیف کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ناریل کے تیل کا صرف ایک یہی فائدہ نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا ایک اور فائدہ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرنا اور میٹا بولزم کو بہتر بنانا بھی ہے۔ ناریل کا تیل میٹا بولزم یعنی جسم میں موجود غذائی اجزا کو توڑ کر ان سے توانائی حاصل کرنے کے عمل کو تیزی سے انجام دیتا ہے جس کے باعث وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کے تیل میں موجود چکنائی انسانی جسم کیلئے بے حد فائدہ مند ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق اپنے کھانوں میں باقاعدگی سے ناریل کے تیل کے 3 چمچ ملانے سے ہم اس کے تمام فوائد سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments