ہائی بلڈ پریشر والے افراد دوائیں چھوڑ کر امرود کھائیں

30جولائی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کیلئے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔ سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وزن میں کمی کیلئے یہ پھل انتہائی مفید ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بلڈ پریشر کے مریض دوائیاں چھوڑ دیں! ماہرین نے ایسا علاج بتا دیا کہ آپ خوش ہو جائیں گے

علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کیلئے بھی مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments