ویڈیو گیمز کھیلنا بچوں کیلئے فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟ ماہرین نے بتا دیا

20مئی2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: وہ بچے جو ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں، وہ ہر وقت گھر کے کسی نہ کسی فرد کی زد میں رہتے ہیں، یعنی انہیں ویڈیو گیمز کھیلنے سے منع کیا جاتا ہے، لیکن اب ماہرین نے ویڈیو گیمز کھیلنے کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ شاید ہی کوئی اپنے بچوں کو ویڈیو گیمز کھیلنے سے منع کرے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ماہرین نے گیمز کھیلنے والے بچوں کو مضبوط ذہن کا مالک قرار دے دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گیم کھیلنا بہترین دماغی ورزش ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گیم کھیلنے سے بچوں کی یادداشت مضبوط اور بھولنے کی بیماری ختم ہوجاتی ہے البتہ معمر افراد اگر یہ عمل کریں تو اُن کا حافظہ کمزور ہو جاتا ہے۔

پروفیسر رابرٹ الز کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ برطانیہ میں چالیس لاکھ کے قریب بچے مختلف دماغی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرض کی بروقت تشخیص نہ ہونا یا علاج و معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے متعدد بچوں کی یادداشت مکمل طور پر ختم بھی ہوچکی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے بچوں کا دماغ متحرک ہوتا ہے اور ان کے سست کرنے والے خلیات ہتر انداز میں کام کرنا شروع کر دیتے ہیں، ایک ہی مشن یا چیز پر سے حافظہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔

یا د رہے کہ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں سے بچوں کو صرف دو گھنٹے ہی گیم کھیلنے کی اجازت دی جائے بصورت دیگر اس کی وجہ سے آنکھیں بھی کمزور ہوسکتی ہیں۔

Facebook Comments