ہنسنے کے فوائد جان کر آپ بھی یقیناً ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے

Laughing Girl
15اپریل2019
(فوٹو پکزلز)

ویب ڈیسک: (نیویارک) زندگی میں ترقی کرنے اور اپنے عزائم میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے انسان نے اپنے آپ کو اس حد تک مصروف اور محدود کر لیا ہے کہ اس کے پاس ہنسنے کے لئے بھی وقت نہیں، زندگی کی دوڑ میں آگے رہنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ جیسی بیماریوں نے جنم لے لیا ہے لیکن اس ذہنی تناؤ کو کم کرنے کیلئے جو سب سے کارآمد شے ہے وہ اسکا نام ہنسی ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ ہنسنے سے انسان سب سے پہلے ذہنی تناؤ سے باہر آتا ہے جبکہ اسکے اور بھی بہت سے فوائد ہیں جو ذیل میں بیان کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ایک تحقیق کی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہنسنے اور مسکرانے والا شخص اپنے اردگرد رہنے والوں کا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے۔ امریکی ماہرین نے لوگوں کوہنسنے کے فوائد بتاتے ہوئے لافٹر تھراپی (ہنسی کے ذریعے) کا طریقہ بھی بتایا۔ ماہرین کے مطابق انسان کو جب بھی موقع ملے اُسے ہنس لینا چاہیئے کیونکہ یہ سب سے سستی اور باآسانی ملنے والی دوا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔رونے سے دماغی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ ماہرین صحت کا دعویٰ

ماہرین کہتے ہیں کہ لوگوں کے چہروں پر ہنسی اُن کے دماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور وہ کچھ وقت کے لیے ہر پریشانی کو بھول جاتے ہیں۔ اسی طرح ماہرین نے لافٹر تھراپی کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر شخص کو کم از کم مہینے میں ایک بار کھل کر قہقے لگانا چاہیں کیونکہ اس عمل سے دماغ میں ڈوپومین نامی قدرتی کیمیکل پیدا ہوتا ہے جو انسان کو ڈپریشن سے نجات دلاتا ہے۔

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ لافٹر تھراپی سے انسان کے اعصاب اور قوتِ مدافعت کا نظام مضبوط ہوتا ہے جبکہ پھیپھڑوں میں بھی مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ 25 سے 45 سال کے لوگوں کو مہینے میں ایک بار ضرور لافٹر تھراپی کروانی چاہیئے کیونکہ اس سے بہت زیادہ ذہنی سکون ملتا ہے۔

یاد رہے کہ لافٹر تھراپی دراصل یوگا کی طرز کا علاج ہے جس کے ذریعے انسان کو ذہنی سکون فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Facebook Comments