زعفران کس موذی مرض کی دوا ہے؟ ماہرین نے ایک اہم راز جان لیا

Saffron
12مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لندن) زعفران کو ایک گھریلو مسالے کے طور پر جانا جاتا ہے،لیکن اس میں کئی ایسی خصوصیات پوشیدہ ہیں جن سے آج تک پردہ نہیں اٹھایا گیا،حال ہی میں ماہرینِ طب نے زعفران کو جگر کے سرطان(کینسر) کیلئے بے حد مفید قرار دیا ہے۔

حال ہی میں لندن میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زعفران جگر کے سرطان کیلئے نہایت مفید ہے،اور یہ کینسر کے مرض سے تحفظ فراہم کرتا ہے،اس میں پایا جانے والا بایو مالیکیول جگر کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ صبح جلدی بیدار ہونے والی خواتین کونسی بڑی بیماری سے محفوظ رہتی ہیں ؟ ماہرین نے بتا دیا

ماہرین کے مطابق زعفران میں شامل کروسین بھی جگر کی صحت کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے،اور یہ کینسر جیسے مرض کی روک تھام کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وٹامن ڈی کا بریسٹ کینسر کو روکنے میں اہم کردار

ماہرین نے مختلف تجربات میں جاننے کی کوشش کی کہ کروسین جگر پر کس قسم کے اثرات مرتب کرتا ہے ،جس کے بعد مثبت نتائج سامنے آئے ،چونکہ کروسین زعفران میں شامل عناصر میں سے ایک ہے اس لئے یہ کہنا بجا ہو گا کہ زعفران جگر کی صحت کیلئے کسی دوا سے کم نہیں۔

ماہرین نے یہ بھی کہا کہ زعفران کی خصوصیات کے پیشِ نظر مستقبل میں اس گھریلو مسالے کو کینسر کیلئے تیار کی جانے والی ادویات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نوٹ

کسی بھی قسم کے کینسر میں مبتلا مریضوں کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ زعفران کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔

Facebook Comments