صبح جلدی بیدار ہونے والی خواتین کونسی بڑی بیماری سے محفوظ رہتی ہیں ؟ ماہرین نے بتا دیا

Wake Up Earlier Benefits
11مارچ2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لندن) ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ جو خواتین صبح نیند سے جلدی بیدار ہوتی ہیں انہیں چھاتی کے سرطان(کینسر)میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے جبکہ صبح دیر سے بیدار ہونے والی خواتین اس بیماری کا جلد شکار بنتی ہیں۔

حال ہی میں برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جو خواتین صبح جلد بستر چھوڑ دیتی ہیں یا انہیں نیند سے بیدار ہونے میں کوئی دقت پیش نہیں آتی ،تو ایسی خواتین چھاتی کے سرطان سے بہت حدتک محفوظ رہتی ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ انسانی جسم میں ایک قدرتی گھڑی ہوتی ہے جس کا چھاتی کے سرطان سے مضبوط رشتہ ہوتا ہے،یعنی اچھی صحت کیلئے اچھی نیند کا ہونا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پاکستانی خواتین میں کونسا موذی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے؟ رپورٹ میں جانیئے

انسانی جسم میں ایک خود کار گھڑی ہوتی ہے جسے سائنس کی زبان میں ’’سریکڈین ردھم‘‘ کہا جاتا ہے،24 گھنٹے حرکت کرنے والی یہ گھڑی دن اور رات کے فرق میں تمیز کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح جلد بیدار ہونے والے افراد کے جسم سارا دن توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں،جبکہ شام ہونے پر وہ تھک جاتے ہیں،دوسری طرف صبح دیر سے بیدار ہونے والے افراد کا حساب برعکس ہوتا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وٹامن ڈی کا بریسٹ کینسر کو روکنے میں اہم کردار

ماہرین نے تحقیق کی غرض سے ایک ہزار سے زائد خواتین کے ’’ڈی این اے‘‘ٹیسٹ کئے جن میں صبح جلد اور دیر سے اٹھنے والی خواتین موجود تھیں،مطالعاتی تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ جو خواتین صبح جلد اٹھنے سے پریشان نہیں ہوتیں ،ان میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت کم ہو تے ہیں،تحقیق کے اعدادو شمار کچھ اس طرح ہیں کہ صبح جلد اٹھنے والی 100 میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان میں مبتلا پائی گئی جبکہ دیر سے بیدار ہونے والی 100 میں سے 2 خواتین اس مہلک مرض کا شکار دیکھی گئیں۔

واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق برطانیہ میں چھاتی کا سرطان اس قدر تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ ہر 7 میں سے ایک خاتون اس مرض میں مبتلا ہے۔

Facebook Comments