ادرک کی چائے ! لذت کے ساتھ ساتھ بے شمار فوائد کی حامل

10فروری2019
(فوٹو زوکیوا ڈاٹ کام)

ویب ڈیسک: سردیاں آتے ہی اکثر وہ لوگ بھی چائے پینے لگتے ہیں جو عموماً نہیں پیتے،لیکن چائے اگر ادرک والی ہو تو کیا ہی بات ہے،ادرک جہاں چائے کی لذت میں دگنا اضافہ کر دیتی ہے وہیں ماہرین کے مطابق اس موسم میں ادرک کی چائے کے بے شمار فوائد بھی ہیں۔

ادرک میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں،اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی،میگنیشیئم اور مختلف معدنیات کثیر تعداد میں پائی جاتی ہیں۔

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ادرک کی چائے روزانہ پینے سے جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں،آئیں ذیل میں دیکھتے ہیں کہ وہ فوائد کونسے ہیں۔

ادرک کی چائے پینے سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے،درد میں کمی واقع ہوتی ہے،ہاضمے کا نظام بہتر ہوتا ہے،امراضِ قلب سے تحفظ ملتا ہے،انسان دمے سے دور رہتا ہے،جگر کی صفائی قدرتی طریقے سے ہوتی ہے،نزلہ زکام نہیں ہوتا،گردے کی پتھری ٹوٹ جاتی ہے،فالج کے خطرے میں کمی ہوتی ہے،کینسر کے خلیات کی افزائش میں کمی واقع ہوتی ہے اور دورانِ خوان میں اضافہ ہوتا ہے۔

Facebook Comments