لمبے قد والے افراد جلد کینسر کی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ نئی تحقیق سے ثابت

06فروری2019
(فوٹو بشکریہ پینٹریسٹ ڈاٹ کام)

ویب ڈیسک: (کیلی فورنیا) امریکی ماہرین طب کا دعویٰ ہے کہ لمبے قد والے (مرد و خواتین ) کینسر جیسے موذی مرض میں جلد مبتلا ہو جا تے ہیں۔

امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین طب نے کینسر کے پھیلنے اور اسکی روک تھام کے سلسلے میں ایک تحقیقاتی مطالعہ کیا،تحقیق کے دوران دس ہزار سے زائد ایسے افراد کا مشاہدہ کیا گیا جو کینسر سے متاثرتھے،اس دوران ماہرین نے نوٹ کیا کہ لمبے قد والے افراد کینسرکے مرض میں جلد مبتلا ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اسپرین کا حیرت انگیز کمال۔ کینسر کو کیسے ختم کرتی ہے جانیے

ماہرین کے مطابق ہر دس سینٹی میٹر اضافی قد کے ساتھ کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے دس فیصد امکانا ت بڑھ جا تے ہیں،تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کا قد لمبا ہونے کی وجہ سے اسکے جسم میں خلیوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے اندرونی طور پر خرابی پیدا ہوتی ہے اور یہی بعد میں کینسر کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ وٹامن ڈی کا بریسٹ کینسر کو روکنے میں اہم کردار

واضح رہے کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان کا نارمل قد 5فٹ 4انچ ہے جبکہ 6فٹ سے زائد قد والے افراد میں قوتِ مدافعت کمزور ہو تی ہے جو بیماریوں میں مبتلا ہونے کا باعث بنتی ہے۔

Facebook Comments