آلو بخارے کی چٹنی تیار کرنے کا نہایت ہی آسان طریقہ

The easiest way to prepare a Dry plum's sauce!

(فوٹو : اردوگرام)

اجزا

 

خشک آلو بخارا، 1/2 کلو

پانی، ایک لیٹر

چینی، ایک کپ

کالی مرچ (پسی ہوئی)، ایک چائے کا چمچ

سرخ رنگ، آدھا چائے کا چمچ

بادام، 10 سے 15 عدد

چار مغز (خربوزے کے بیج) 2 کھانے کے چمچ

ترکیب

خشک آلو بخارے کو پانی میں 3 سے 4 گھنٹوں کیلئے بھگو کر رکھ دیں۔ اس کے بعد خشک آلو بخارے کو پانی سے نکال کر اس میں ایک لیٹر پانی شامل کر کے چولہے پر چڑھا دیں، جب ابال آجائے تو اس میں ایک کپ چینی شامل کر لیں اور چمچ ہلاتے رہیں۔ 10 منٹ تک اسے پکنے دیں اور پھر اس میں ایک چائے کا چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر شامل کر لیں۔

چمچ ہلاتے رہیں تاکہ تمام اجزا یک جان ہو جائیں اور چٹنی بھی گاڑھی ہو نے لگے، بعد ازاں اس میں آدھا چائے کاچمچ سرخ رنگ شامل کر لیں اور چمچ ہلاتے رہیں۔ اب وقفے وقفے سے چمچ کے ساتھ آلو بخارے کو دباتے رہیں تاکہ چٹنی گاڑھی ہو جائے، اسی طرح 15 سے 20 منٹ تک پکاتے رہیں۔ اس کے بعد اسے چولہے سے اتار لیں اور اس میں چار مغز اور بعد ازاں بادام شامل کر لیں۔ لیجئے آلو بخارے کی مزیدار چٹنی تیار ہے۔

Facebook Comments