بغیر بریڈ کے کسٹرڈ فروٹ ٹرائفل تیار کیجئے

Prepare the Custard Fruit Trifle with no bread!

(فوٹو : اردوگرام)

اجزا

پانی، 1/2 کپ

جیلی، ایک چھوٹا پیک

دودھ، ایک لیٹر

چینی، 7 کھانے کے چمچ

کسٹرڈ پاؤڈر، 5 کھانے کے چمچ

کریم، ایک پاؤ والا پیک (اگر آپ زیادہ میٹھا کھانے کے عادی ہیں تو کریم میں چینی شامل کر سکتے ہیں، ایسی صورت میں آپ کو کریم میں چینی شامل کر کے میش کرنا پڑے گا)

پائن ایپل، ایک کپ

ناریل، آدھا کپ

ترکیب

پانی کو چولہے پر رکھیں، جب ابلنے لگے تو اس میں جیلی پاؤڈر شامل کر دیں اور چمچ ہلاتے رہیں، جب جیلی پاؤڈر پانی میں اچھی طرح حل ہو جائے تو اسے کسی برتن میں نکال کر رکھ دیں تاکہ وہ جم جائے۔

اس کے بعد ایک لیٹر دودھ میں سے ایک کپ نکال کر بقیہ دودھ چولہے پر رکھ دیں، نکالے گئے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح حل کر لیں۔ چولہے پر رکھے گئے دودھ میں چینی شامل کریں اور اچھی طرح چمچ ہلا کر اسے حل کر لیں، جب دودھ میں ابال آ جائے تو اس میں کسٹرڈ پاؤڈر ملا دودھ شامل کر لیں اور ساتھ ساتھ چمچ ہلاتے رہیں جب تک کہ وہ گاڑھا نہ ہو جائے، اب چولہا بند کر کے کسٹرڈ کو ڈھک دیں تاکہ وہ یہیں نہ جم جائے۔

اب جیلی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور کچھ ٹکڑے اس برتن میں ڈالیں جس میں آپ نے کسٹرڈ ڈالنا ہے، اب جیلی کے اوپر تیار شدہ کسٹرڈ کی ایک تہہ لگائیں، پھر اس کے اوپر پائن ایپل کے ٹکڑے رکھیں، اس کے بعد ایک بار پھر کسٹرڈ کی تہہ لگائیں، پھر ایک بار جیلی کے ٹکڑے رکھیں اور اس کے اوپر کسٹرڈ کی ایک اور تہہ لگائیں۔ اب اسکے اوپر کریم انڈیل دیں اور باقی ماندہ جیلی اور پائن ایپل کے ٹکڑوں سے ٹاپنگ کر لیں۔ آخر میں کرش کیا ہوا ناریل ڈالیئے اور لیجئے مزیدار کسٹرڈ فروٹ ٹرائفل تیار ہے۔

Facebook Comments