مزیدار بالٹی گوشت بنانے کا نہایت ہی آسان طریقہ سیکھیئے


(فوٹو : اردوگرام)

اجزاء۔

بکرے کا گوشت، ایک کلو
پانی، ایک لیٹر
نمک، حسبِ ذائقہ
ادرک، لہسن، چار چائے کے چمچ
پیاز، دو عدد، (درمیانی)
لا ل مرچ، دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی)
سفید زیرہ، ایک چائے کا چمچ (بھنا ہوا)
دھنیا، حسبِ ضرورت (کٹا ہوا)
سبز مرچ، دو عدد (کٹی ہوئی)
ٹماٹر، چھ عدد
آئل، ایک پیالی

ترکیب۔

آئل کو کڑاہی میں درمیانی آنچ پر گرم کریں، اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں ادرک ، لہسن، نمک اور گوشت ڈالیں، اور ایک لیٹر پانی ڈال کر ڈھک دیں۔

آنچ ہلکی رکھیں تاکہ گوشت آسانی سےگل جائے، پانی خشک ہونے پر اس میں زیرہ اور لال مرچ ڈال کر اچھی طرح بھونیں، او ر ٹماٹر کو بھی باریک کاٹ کر ڈال دیں۔

ڈھک کراتنی دیر پکائیں جب تک ٹماٹر گل نہ جائیں، اچھی طرح بھون کر اتار لیں۔ دھینے اور سبز مرچ سے گارنش کریں، گرما گرم بالٹی گوشت تیار ہے۔ نان یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

Facebook Comments