اب آپ گھر میں ہی مزیدار مینگو اسکواش تیار کر سکتے ہیں


(فوٹو اردو گرام)

ویب ڈیسک: آم کا اسکواش تیار کرنا نہایت ہی آسان ہے۔ ذیل میں اجزاء بمعہ ترکیب پیش خدمت ہے۔

اجزاء

آم 3 عدد، چینی ایک کپ، پانی 2 کپ، چند پتیاں پودینے کی، لیموں کا رس 4 کھانے کے چمچ، کالا نمک ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب

آم کا گودا لے کر بلینڈ کر لیں، ایک فرائی پین میں 2 کپ پانی لے کر ابال لیں اور اس میں ایک کپ چینی مکس کر لیں۔

اس کے بعد آم کے گودے کو اس محلول میں شامل کر لیں اور ایک چائے کا چمچ کالا نمک ڈال لیں، اس کے ساتھ ہی 4 کھانے کے چمچ لیموں کا رس بھی شامل کر لیں اور چند پتیاں پودینے کی ڈال لیں۔

اس مرکب کو 5 منٹ تک گاڑھا کر لیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں، بعد ازاں کسی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ ایک گلاس میں تھوڑا سا آمیزہ ڈال کر برف اور پانی شامل کر لیں۔ مزیدار مینگو اسکواش تیار ہے۔

Facebook Comments