مٹن ہانڈی کی لاجواب ترکیب سے بنائیں ایک خوش ذائقہ پکوان

Mutton Handi

(فوٹو فائل)

اجزاء: بکرے کا گوشت ، آدھا کلو ۔دہی ، ایک کپ۔پیاز ، چھ عدد۔ٹماٹر، تین عدد(پیسٹ بنالیں)۔نمک، حسبِ ذائقہ ۔مرچ، دو چائے
کے چمچ۔ہلدی ، ایک چائے کا چمچ۔گرم مصالحہ ، آدھا چائے کا چمچ۔ادرک پسا ہوا، ایک کھانے کا چمچ۔لہسن پسا ہو،ایک کھانے کا چمچ۔قصوری میتھی، ایک چائے کا چمچ۔۔

ترکیب

گوشت کو دہی میں ملا کر تقریباًدو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔اس کے بعد دیگچی میں آئل گرم کریں اور پیاز ڈال کر براؤن کرلیں۔

اس میں ہلدی ، نمک ،لا ل مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں جب تیل چھٹ جائے تو مٹن ڈال دیں۔ مٹن کوہلکی آنچ پر بھونیں اور اس کے بعد پکنے کیلئے ڈھانپ دیں ، جب آدھا گوشت گل جائے تو میتھی ، گرم مصالحہ ،اور ادرک لہسن بھی ڈال دیں۔ گوشت پوری طرح پکنے کے بعد کٹا ہو ا دھنیا اور ہر ی مرچ ڈال دیں۔

لذیزمٹن ہانڈی تیا ر ہے مہمانوں کو پیش کر یں اور مزے اُڑائیں ۔

Facebook Comments