بکرے کا قیمہ، صحت بھی ذائقہ بھی

Qeema
فوٹو بشکریہ گوگل

:اجزاء

بکرے کا قیمہ ، آدھا کلو۔کالی مرچ پاؤڈر،آدھاچائے کا چمچ۔ نمک ، آدھا چائے کا چمچ۔آئل ، آدھی پیالی ۔بالائی گارنش کیلئے ،
آدھی پیالی ۔سرخ مرچ پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ۔سفید مرچ،آدھا چائے کا چمچ۔لہسن ادرک پیسٹ، ایک کھانے کا چمچ۔پیاز، دوعددچوپ کرلیں ۔

:ترکیب

کڑاہی میں آئل گرم کریں ۔پیاز ڈال کر ہلکا گلابی کرلیں ۔ اسکے بعد قیمہ ڈال کر پانچ منٹ تک بھون لیں ۔ سرخ مرچ پاؤڈر،کالی مرچ، سفیدمرچ، نمک اور ادرک لہسن پیسٹ ڈا ل کر بغیر پانی کے پکنے رکھ دیں ۔ پانی خشک ہونے پر دو سے تین منٹ تک بھون لیں ۔اسکے بعد اس میں بالائی ڈال کر پانچ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں ۔ ڈش میں نکال کرکریم سے گارنش کریں مزیدار ملائی قیمہ تیار ہے

 

Facebook Comments