مغلائی سبزی پلاؤ تیار کرنے کی نہایت ہی آسان ترکیب


(فوٹو اسکرین شاٹ)

اجزاء: ۔

باسمتی چاو ل ایک پیالی ، گھی دوکھانے کے چمچ، سونف ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،دار چینی دو سینٹی میٹرکاٹکڑا ،چھوٹی الائچی تین عدد ،لونگ دو عدد،تیزپتہ ایک عدد،جائفل ایک عدد، رحم کرمانی ایک عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ،ہری مرچ پانچ سے چھ عدد ،پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، دھنیا پتہ ایک چوتھائی پیالی(باریک کٹا ہوا)،پودینہ ایک چوتھائی پیالی (باریک کٹا ہوا)،گاجر ایک درمیانی (چوکور شکل میں کاٹ لیں)، مٹرآدھی پیالی،پھلی پانچ عدد(چوپ کر لیں)، آلو ایک عدد(چھیل کر چوکور کاٹ لیں)،دہی آدھی پیالی ، پانی ڈیڑھ پیالی ، نمک حسب ذائقہ ، بریڈ سلائس تین سے چار عدد(چوکور کاٹ لیں)۔۔۔

ترکیب تیاری:۔

چاول دھو کرتیس منٹ کیلئے پانی میں بھگو دیں اور پھر پانی نتھار کر ایک طر ف رکھ دیں ۔ کسی دیگچی میں گھی گرم کیجئے اس میں ثابت مسالے کڑکڑائیں اور ایک منٹ کیلئے بھون لیں ۔

اب اسمیں پیاز شامل کر کے بھون لیںیہاں تک کہ اس کا رنگ سنہری مائل ہوجائے ۔ اب اس میں ہری مرچ اورادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے ایک منٹ بھون لیں ۔ آلواور سبزی شامل کر کے تمام اجزاء اچھی طرح ملائیں ، یہاں تک کہ رنگ کھل جائے ۔

اب اس میں دھنیا ، پودینہ کے پتے شامل کیجئے اور دہی پھینٹ کراچھی طرح ملائیے ۔ اب دیگچی میں پانی اور نمک شامل کر دیں ،ابال آجائے تو چاول ڈال دیجئے اور ایک بار پھر اچھی طرح ملائیے ۔ اب دیگچی کا ڈھکن بند کر دیں اور آنچ بالکل دھیمی کردیں ۔

اسے تقریباًبیس منٹ پکانا بہتررہے گا ۔ جب چاول پکنے رکھ دیں تو مغلائی پلاؤ کیلئے بریڈ تیار کرلیں ۔ کسی فرائی پین میں بریڈ کے ٹکڑے ڈیپ فرائی کیجئے اور پلیٹ میں نکال کر رکھ لیجئے ۔

اب چاول کسی کانٹے کی مدد سے چیک کریں چاول نرم ہونے پر چاول کے ساتھ تلی ہوئی بریڈ کے ٹکڑے بھی رکھ دیں۔اورتقریباًپندرہ منٹ ڈھکن بند کرکے دم پر رکھ چھوڑیں مزیدار مغلائی پلاؤ تیار ہے.

Facebook Comments