ہنٹر بیف بنانے کیلئے ماہر شیف ہونے کی ضرورت نہیں ہے

hunter beef
(فوٹو بشکریہ گوگل )

:اجزاء

گائے کا گوشت، ایک سے ڈیڑھ کلو۔دار چینی ، چار ٹکڑے ۔ثابت کالی مرچ،ایک کھانے کا چمچ۔لونگ، ایک چائے کا چمچ۔ثابت سفید زیرہ، ایک کھانے کا چمچ۔نمک ، تین چائے کے چمچ۔لیموں کا رس، چھ کھانے کے چمچ ۔کلمی شورا،دو کھانے کے چمچ۔گڑ ، تین کھانے کے چمچ۔

:ترکیب

پہلے دار چینی ،ثابت کالی مرچ،لونگ اور سفید زیرہ اچھی طرح گرینڈ کر لیں ۔اب گوشت کوپسے ہوئے مصالحے ،نمک،لیموں کا رس،گڑ اور کلمی شورے اچھی طرح میری نیٹ کریں ، گوشت میں سوراخ کر لیں اب اسے تین سے پانچ دنوں کیلئے کور کرکے فریج میں رکھ دیں ۔ہر روز گوشت میں سوراخ لگاتے جائیں اور اچھی طرح لپیٹ کر رکھیں ۔اب ایک دیگچی میں تین کپ پانی ڈالیں اور اس میں گوشت اور گوشت کا پانی بھی ڈال دیں ۔اب اس کو ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں جب تک پانی خشک نہ ہوجائے اور گوشت نرم نہ ہوجائے۔اب چولہے کو بند کر دیں اور گوشت کو نکال کر ٹھنڈا کرلیں ،اب اس کے سلائس بنا کر سر و کریں ۔ مزیدار ہنڑبیف کے مزے اُڑائیں۔

Facebook Comments