ایسی مزیدار فروٹ چاٹ تیار کیجئے کہ دیکھنے والے کے منہ میں پانی آ جائے


(فوٹو اُردو گرام)

اجزاء

کیلے، چھ عدد

سیب، ڈیڑھ پاؤ

انگور، چینی، ایک ایک پاؤ

مالٹے، چھ عدد

انار، ڈیڑھ پاؤ

مٹر، ایک کپ

سفید چنے، ایک چوتھائی کپ

لیموں، چار عدد

کھٹائی، لال مرچ، حسبِ ذائقہ

کالی مرچ، دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی )

دہی، آدھا کلو

:ترکیب

مٹر اور چنے کچھ دیر بھگو کر رکھنے کے بعد اچھی طرح اُبال لیں، اس کے بعد تمام پھلوں کو دھو کر چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

ایک برتن میں آدھا لیٹر پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو کٹھائی، نمک، لا ل مرچ، کالی مرچ، دہی اور لیموں کا رس نکال کر ڈالیں اور مکس کر کے پکنے دیں۔

جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ اب اس میں چنے، مٹر اور کٹے ہوئے تمام پھل ایک ساتھ ڈال کر مکس کر لیں۔ مزیدار فروٹ چاٹ تیار ہے۔

Facebook Comments