فش چپس بنانا ہوا اب انتہائی آسان

fish chips
فوٹو بشکریہ گوگل

:اجزاء

ایک عد د لیموں کا رس، سرسوں کا پاؤڈر آدھاچمچ ، فرائی فش مسالا آدھا چمچ، سفیدمرچ ایک چٹکی ، سرخ مرچ ایک چٹکی،میدہ آدھی پیالی ، مچھلی کے ٹکڑے چھ عدد ، بٹرملک 250ملی لیٹر، 2آلو کے قتلے، تیل (تلنے کیلئے ) حسب ضرورت۔

:ترکیب تیاری

لیموں کا رس، فش فرائی مسالا،سفیدمرچ، میدہ اور نمک کو ایک ساتھ ملائیں۔اب مچھلی کے ٹکڑوں کو اس پیالے میں ڈال کرمسالا اچھی طرح لگادیں اور تقریباًدس منٹ تک اسی پیالے میں رکھ چھوڑیں۔اب ایک فرائنگ پین میں ہلکی آنچ پر تیل گرم کیجئے اور مچھلی کے ٹکڑے اس میں ڈال دیجئے ۔جب دونوں جانب سے مچھلی سنہری اور کُرکُری ہوجائے تو اسے پلیٹ میں نکال لیجئے ۔ دوسری طرف ایک فرائنگ پین میں آلو کے بڑے قتلے بھی تل لیجئے یہ مچھلی کے ساتھ پیش کرنے کیلئے مناسب اسنیک ہے ۔ اسے لیموں اورہرا دھنیا سے گارنش کریں ،ہری مرچ اور املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کیجئے ۔ مزیدار فش چپس تیار ہے

Facebook Comments