کرسپی چکن بنانے کا آسان طریقہ


(فوٹو بشکریہ گوگل )

:اجزاء

مرغی (سینے کا حصہ)ایک عدد۔تیل ، حسب ضرورت۔نوڈلز یا سویاں ، کوٹنگ کیلئے حسب ضرورت۔ ٹماٹو کیچپ ، میرینیشن کیلئے ،
دو کھانے کے چمچ۔ سویا سوس ، دوچائے کے چمچ۔ چلی سوس ، ایک کھانے کا چمچ ۔ادرک لہسن کا پیسٹ ، ایک کھانے کا چمچ۔ انڈہ ، ایک عدد۔
(پھینٹ لیں)کالی مرچ پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچ۔نمک، حسب ذائقہ ۔ہلدی پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچ۔سرخ مرچ پاؤڈر، ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔ تندوری مسالہ پاؤڈر ، ایک چوتھا ئی چائے کا چمچ۔ سفید سرکہ ، ایک چائے کا چمچ۔ بریڈ کرمبز، ایک کھانے کا چمچ۔

:ترکیب

مرغی کے سینے والے حصے کو لمبائی میں کاٹ لیں یااس کی بوٹیاں بنا لیں ۔ اچھی طرح دھوکر چھلنی میں رکھ دیں ۔ ایک پیالے میں
ٹماٹو کیچپ ، سویا سوس، چلی سوس، لہسن ادر ک کا پیسٹ ،انڈہ ، کالی مرچ پاؤڈر ، نمک ، ہلدی ، سرخ مرچ پاؤڈر ، تندوری مسالہ پاؤڈر، سفید سرکہ ، اور بریڈ کرمبز ڈالیں ۔ ان کو اچھی طرح مکس کر لیں ، پھر اسمیں مرغی کے ٹکڑے ڈال دیں ، اور اچھی طرح مسالے سے کوٹ کرلیں ۔

نوڈلزکو ابال لیں اس پر تھوڑا سا تیل لگا کر رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں چکن کے ٹکڑوں کو ایک ایک کر کے نکالیں ان کو نوڈلز سے کوٹ کریں اس کے بعد انڈے میں ڈپ کریں ۔ پھر گرم تیل میں ایک ایک کرکے ہلکی آنچ پر تل لیں ۔ جب مرغی گل جائے اور براؤن ہو جائے

تو اسے نکا ل لیں ۔ کرسپی چکن تیا ر ہے ۔ لہسن ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ سر وکریں۔

Facebook Comments