مٹن پلاؤ پکانے کی نہایت ہی آسان ترکیب

Mutton Pulao Recipe

(فوٹو فائل)

اجزاء: چاول، ایک کلو۔پیاز ، ایک عدد بڑے سائز کی (باریک کٹی ہوئی)۔نمک ، حسبِ ذائقہ ۔چھوٹی الائچی ، چار عدد۔مٹن ، آدھا کلو۔ لونگ، چھ دانے ۔بڑی الائچی ، دوعدد۔کالی مرچ ثابت، چھ دانے ۔تیل ، آدھا پاؤ۔یخنی ، آدھا کلو۔دار چینی ، دوعدد۔لہسن ادرک ،دو چائے کے چمچ (کٹاہوا)۔

ترکیب: سب سے پہلے دیگچی میں تیل گرم کریں ۔اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن کرلیں، پھر اس میں کٹا ہوا لہسن ادرک ڈال کر بھونیں اس کے بعد گوشت ڈال کر بھون لیں پھر اس میں تمام مصالحے ڈالنے کے بعد یخنی بھی شامل کر دیں.

جب یخنی اُبلنے لگے تو اس میں چاول ڈال دیں۔البتہ چاول ایک گھنٹہ پہلے بھگوئے رکھیئے۔ چاول ڈالنے کے بعد جب یخنی کو اُبال آ جائے تو اسے دم پر رکھ دیں ۔پندرہ منٹ بعد ڈھکن اُٹھالیں ۔مزیدار مٹن پلاؤ تیا رہے۔

Facebook Comments