ورلڈ بینک نے پاکستان کو مزید قرض دینے کی منظوری دے دی

The World Bank has approved loans for Pakistan
01جولائی2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی اور یہ رقم معاشی اصلاحات اور کورونا کے باعث آنے والے اخراجات پر خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک نے کورونا وائرس کے خلاف ردعمل میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں اور اسی سلسلے میں پاکستان کے لیے قرض کی رقم جاری کی گئی ہے۔ 50 کروڑ ڈالر قرض کی اس رقم کی منظوری عالمی بینک کے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے دی تاکہ مالیاتی امور میں معاونت، شفافیت اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات بھی کی جائیں گی۔

ان 50 کروڑ ڈالرز میں سے 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ ورلڈ بینک کے پاکستان کے لیے ڈائریکٹر الانگو پٹچاموتو نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس اور اس کے ردعمل ایمرجنسی صحت عامہ، سماجی تحفظ اور بزنس کی معاونت پر آنے والے اخراجات کے باعث بڑے مالیاتی بحران سے دوچار ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پاکستان کی بڑی کامیابی! اقوام متحدہ کی وزیر اعظم کے قرض معافی کے مطالبے کی حمایت

اس پروگرام میں اصلاحات کی حمایت کی گئی ہے تاکہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جا سکے اور ٹیکس پالیسی میں تعطل کو کم، قرضوں کی مینجمنٹ کو مضبوط اور شفاف اور فوری طور پر درکار اصلاحات پر عملدرآمد کیا جا سکے تاکہ توانائی کے شعبے میں مالی استحکام کا حصول ممکن ہو سکے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس کے علاوہ کمپنیوں کے قیام میں آنے والی رکاوٹوں میں کمی کے لیے اصلاحات ، ڈیجیٹل ادائیگی کے استعمال میں اضافہ اور ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کو بہتر بنایا جائے تاکہ نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مؤثر ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

Facebook Comments