سی پیک کی راہ میں آنے والے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی کی تشکیل

Business-Urdugram
02اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) سی پیک کی راہ میں آنے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے پاک چین اسٹیئرنگ کمیٹی کی بنیاد رکھ دی گئی۔

سی پیک کی تعمیر کے دوران درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے پاک چین اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی پاک چین تعلقات میں بھی اہم کردار ادا کریگی اور ساتھ ہی ساتھ اربوں ڈالرز کے منصوبے پر بھی توجہ دی جائےگی۔

دو جولائی کو ہونے والے اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کمیٹی کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے کہا ہے کہ کمیٹی کی بنیادی ترجیح معاشی تعلقات رہےگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسد عمر نے آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریوں اور انکے علاوہ کئی اور بڑے عہدے داروں کو اجلاس کا خلاصہ بھیج دیا ہے۔ امید ہے کہ خلاصہ اگلے ہفتے عمران خان کو بھیج دیا جائے گا۔

Facebook Comments