بین الاقوامی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی

The price of gold reached the highest level in the history of the country
24نومبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 51 ڈالر گھٹ کر 1815 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2350 روپے اور2015 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 110500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 94736 روپے ہو گئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: ودہولڈنگ ٹیکسز ختم کرو، وزیراعظم نے ہدایت کر دی

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 1180 روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25 روہے 75 پیسے کی کمی سے 1011روپے 65پیسے ہو گئی۔

Facebook Comments