سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی نمایاں کمی ہو گئی

The price of gold dropped significantly
02ستمبر2020

ویب ڈیسک: (کراچی) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔

عالمی مارکیٹ اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونے قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں 31 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 1958 ڈالر کی سطح پر آ گئی، دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2144 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 15 ہزار 200 روپے تک آ گئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر98 ہزا ر 765 روپے کی سطح پر آ گئی۔

Facebook Comments