ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ماہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

Record increase in the sale of motorcycles in a month
16اگست2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران 3 لاکھ موٹر سائیکلوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین صابر شیخ کے مطابق جولائی کے مہینے میں موٹر سائیکلوں کی فروخت 3 لاکھ یونٹس سے تجاوز کرگئی اس سے قبل 2018 کے آغاز میں 2لاکھ 35 ہزار بائیکس کہ فروخت کا ریکارڈ تھا جو رواں سال جولائی میں ٹوٹ گیا ہے ۔

صابر شیخ کے مطابق کرونا لاک ڈائون نرم ہوتے ہی موٹر سائیکلوں کی فروخت تیز ہوگئی زیادہ خریداری زرعی پیداوار والے علاقوں میں دیکھی گئی جہاں پھلوں، سبزیوں، گندم اور دیگر اجناس کی اچھی قیمت ملنے سے قوتِ خرید میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی ایک مہینے میں تین لاکھ موثر سائیکلیں تیار اور فروخت کی گئیں جس سے آٹو سیکٹر پر طاری جمود کو توڑنے میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پاکستان میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی ماحول دوست بائیک تیار کر لی گئی

موٹر سائیکل ڈیلرز اور اسمبلرز کا کہنا ہے کہ دیہی اور زرعی علاقوں میں جہاں گندم کپاس پھل اور سبزیوں کی اچھی قیمت ملنے سے موٹر سائیکل کی طلب میں اضافہ ہوا وہیں شیروں میں ان لائن کاروبار اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت عام ہونے سے ڈیلیوری کے لیے موٹر سائیکلوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ پانڈا، دراز، بائیکاٹ اور کریم جیسی سروسز سے نوجوانوں کو روزگار ملا ہے اور اب بڑے پیمانے پر روز مرہ استعمال کی اشیاء بھی آن لائن فروخت ہو رہی ہیں جس سے موٹر سائیکلوں کی طلب بڑھ رہی ہے۔

Facebook Comments