ٹماٹر، پیاز، چینی، اور چاول سمیت 22 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

Prices of 22 items including tomatoes onions sugar and rice increased
27ستمبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) ملک میں مہنگائی کا گراف دن بدن بڑھنے لگا، روزمرہ کی اشیائے خودرونوش میں‌ اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی 0.32 فیصد سے بڑھ کر 8.86 فیصد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز، چینی ،آٹے، دال اور چاول سمیت 22 اشیا مہنگی ہو گئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور 8 مصنوعات سستی ہوئی ہیں جبکہ 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کراچی میں سبزیوں‌کی قیمتیں‌آسمان سے باتیں‌کرنے لگیں

گزشتہ ہفتے ساڑھے 8 روپے اضافے سے ٹماٹر کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر گئی۔ پیاز 5 روپے مہنگی ہو کر 55 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ جبکہ چینی بھی ڈیڑھ روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے اور قیمت 96 روپے سے بڑھ گئی ہے، اسی طرح صابن، دال مسور، انڈے اور گُڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی نمایاں کمی ہو گئی

دوسری جانب گھی، دال ماش، دال چنا، دال مونگ، آلو، لہسن، کیلے، چاول اور آٹے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے اسی طرح مرغی 9 روپے کی کمی کے ساتھ 154 جبکہ 11.67 کلوگرام والا ایل پی جی سیلنڈر بھی 9 روپے سستا ہو کر 1260 پر آ گیا ہے پٹرول، ڈیزل اورسرخ مرچ سمیت 21 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔

Facebook Comments