قربانی کے جانوروں کی آن لائن قیمتوں میں 25 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا

Online prices of sacrificial animals increased by 25%
08جولائی2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) آن لائن قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد جبکہ اجتماعی قربانی کے فی کس حصہ میں 2ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث لاہورسمیت میٹرو پولیٹین شہروں کے اندر جانوروں کی منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پرآن لائن خریداری اور قربانی کارحجان بڑھ گیا۔ مختلف رفاعی، سماجی وکاروباری اداروں کی طرف سے شہریوں کو آن لائن قربانی میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

شوکت خانم ہسپتال کا بکرا، چھترا 22 ہزار، گائے، بیل 66 ہزار500 ، فی کس حصہ 9 ہزار500 روپے، ایدھی فاؤنڈیشن کا بکرا، چھترا 11 ہزار، گائے ،بیل 52 ہزار 500 ،حصہ 7 ہزار500 روپے ، الخدمت فاؤنڈیشن کا حصہ 11 ہزار، بکرا،چھترا 24 ہزار،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا حصہ 13 ہزار، بکرا 26 ،چھترا 21 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ایک ادارے کے سربراہ مبشر حسن نے بتایا کہ ہرجانور کی قیمت وزن ، صحت ،عمرکے حساب سے طے کی جاتی ہے، ان کی قیمت دوسرے، تیسرے دن بڑھاتے ہیں کیونکہ ان کے چارے اور دیکھ بھال کا خرچہ بڑھتا رہتا ہے۔

Facebook Comments