پنجاب سے 90 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں

More than 90000 sacks of wheat were seized from Punjab
23مئی2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) پنجاب میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیوں میں مختلف شہروں میں چھپائی گئی گندم برآمد ہوئی، مجموعی طورپر 90 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں، محکمہ خوراک نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف شہروں میں چھپائی گئی گندم قبضے میں لے لی، وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے حکم پر تعطیلات میں بھی ایکشن جاری رہے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: گندم 500 روپے مہنگی، نئی قیمت 4200 روپے ہو گئی

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سخت ہدایات پر کریک ڈاؤن جاری ہے، گندم کے ذخیرہ اندوزوں کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے، گوجرانوالہ، لیہ اور خانیوال میں بھاری گندم پکڑی گئی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کورونا وائرس کے باعث گندم کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں گے، منڈی بہاؤ الدین، چکوال اور بہاولنگر میں بھی بڑا ذخیرہ پکڑا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، میلسی اور کوٹ ادو میں بھی گندم کی کھیپ برآمد ہوئی، مجموعی طورپر 90 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں۔

یاد رہے عبد العلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کے لیے گندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے گندم خریداری کا ہدف آسان ہوا۔

Facebook Comments