کورونا کے باوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

Mango exports increase despite corona
20اگست2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) پاکستان میں کورونا وبا کے باوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،آم کی برآمدات سے 7کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ ستمبر کے اختتام تک برآمدات ڈیڑھ لاکھ ٹن تک متوقع ہے۔

پاکستان فوڈاینڈویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے پیدا گھمبیر مسائل کے باوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، اگست کے پہلے ہفتے تک ایک لاکھ 25ہزار ٹن آم برآمد ہوئے، آم کی برآمدات سے 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: کورونا سے بچنا چاہتے ہیں‌ تو پاکستانی آم کھائیے

پی ایف وی اے کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایکسپورٹ کا ہدف 80ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا ،اب تک ہدف سے 45 ہزار ٹن زائد آم برآمد کیا جا چکا ہے، فضائی راستے بند ہونے کے باوجود آم کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: آم کی ایکسپورٹ کیلئے پی آئی اے نے کارگو کرایوں میں 30 فیصد کمی کر دی

پاکستان فوڈ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نے دنیا کے 40 ملکوں کو آم برآمد کیے، آم کی برآمدات ستمبر کے اختتام تک ڈیڑھ لاکھ ٹن تک متوقع ہے، حکومتی مدد اور برآمدی پالیسی کے باعث آم کی ریکارڈ برآمدات ہوں گی۔

سرپرست اعلیٰ وحیداحمد کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور سرکاری محکموں نے مسائل بروقت دور کیے، آم کی برآمدات میں اضافہ حکومت اور نجی شعبہ کے اشتراک کی اعلیٰ مثال ہے ۔

Facebook Comments