پاکستان میں بہت جلد مہنگائی کم ہو گی، آئی ایم ایف

Inflation in Pakistan will be low IMF
15فروری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) آئی ایم ایف ہیڈ کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کااعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں آئی ایم ایف مشن ہیڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات تعمیری اور مثبت رہے، پاکستان نے اصلاحات پر عمل درآمد کیا، پاکستان کی معیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی میں کمی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ایکس چینج ریٹ حقیقت کے قریب ہے پاکستان میں مہنگائی کم ہو جائے گی، پاکستان میں مالیاتی خسارہ کم ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، محصولات کے بڑھنے کی شرح حوصلہ افزا ہے، آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز بڑھائے گئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پیکج لانے کا فیصلہ

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی تکمیل کے بعد جائزہ مشن اپنی رپورٹ آئی ایم ایف بورڈ کو پیش کرے گا، جس کی روشنی میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا، 6 ارب ڈالر میں سے پاکستان کو 1 ارب 44 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔

Facebook Comments