نومبر میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار جاری

Vegetable prices in Karachi are out of reach of the public
02دسمبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) ملک میں نومبر2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ آٹھ پانچ (0.85) فيصد مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد نومبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر8.35 فیصد ہو گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کےماہانہ اعداد وشمارپر مبنی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ اعشاريہ سات چھ فیصد رہی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: عوام شدید مہنگائی کے باعث حکومت سے نجات چاہتے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ (نومبر) کے دوران چکن 21.3 فی صد مہنگا ہوا ہے اورٹماٹر کی قيمت15.68 فی صد بڑھی جبکہ ایل پی جی کےنرخوں ميں10.31 فيصد اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔ اس کے علاوہ تیار شدہ گارمنٹس8.85 فیصد جبکہ آلو8.80 فیصد مہنگے ہوئے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: وزیر اعظم عمران خان مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے پرعزم

اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ ماہ( نومبر) کے دوران ٹرانسپورٹ سروسز6.41 فیصد سستی ہوئیں جبکہ گندم کے آٹے کی قيمت ميں پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے علاوہ ازیں دالوں اوربجلی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

Facebook Comments