سونے کی قیمتوں میں اضافہ، سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

Gold became expensive at Rs 2600 per tola
28مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 97000 پر پہنچ گئی۔

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے خریدارواں کو حیرت میں مبتلا کر دیا، رواں ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سونے کی قیمتوں میں700 روپے کا مزید اضافہ ہوا۔

خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 98 ہزار روپے کا ہو گیا،22 قیراط فی تولہ سونا 89 ہزار 833 روپے کا ہو گیا، رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا 5200 روپے مہنگا ہوا، عالمی مارکیٹ میں 41 ڈالر فی اونس سونا مہنگا ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار روپے کا ہوگیا اور 22 قراط فی تولہ سونا 87083 روپے کا ہوگیا اور 10 گرام چاندی 950 روپے کی ہو گئی۔ سونے کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے متوسط طبقہ بھی سونا خریدنے سے گریزاں ہے۔

Facebook Comments