مسلسل مہنگائی کے بعد بالاآخر ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

Dollar
03اگست2022
(فوٹو: شٹر اسٹاک)

ویب ڈیسک: ( اردو گرام آنلائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہوئی ہے جس نے ہر کسی کو حیران کر کے رکھ دیاہے ۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق  یہ خبر رپورٹ ہونے تک انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکمشت 10 روپے تک گر گئی جس کے بعد ڈالر 228 روپے پر آ گیا ۔ ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہوئی ہے اور ڈالر دس روپے سستا ہونے کے بعد 230 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب جیونیوز کا کہناہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 38 پیسے کمی ہوئی ہے اور ڈالر منہ کے بل گرنے کے بعد 229 روپے پر آ گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ساڑھے آٹھ روپے قدر میں کمی کے بعد 232 روپے پر آ گیا ہے۔

Facebook Comments