ملکی زرمبادلہ کو بھاگ لگ گئے! کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

Dollars
06اگست2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے والے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق تیس جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے تھے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ بائیس لاکھ ڈالرز کی سطح پر آ گئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کی تصدیق کر دی

تیس جولائی تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب دو کروڑ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ حکومت نے شرح سود میں مزید کمی کر دی

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 18 ارب 91 کروڑ ڈالرز بتایا گیا تھا۔

Facebook Comments