حکومتی اعلان کے باوجود جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں کم نہ ہوئیں

Medicine
07جولائی2019
(فوٹو بشکریہ گوگل)

ویب ڈیسک: (گوجرانوالہ) حکومتی اعلان کے باوجودانسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا جاسکا، گوجرانوالہ کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسز میں 30 سے 60 فیصد ادویات مہنگے داموں فروخت ہونے سے شہری پریشان ہیں۔

گوجرانوالہ میں 1200 سے زائد میڈیکل سٹوروں میں انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، متعدد ادویات مریضوں کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔

ادویات ساز کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ سے 400 سے زائد اقسام کی ادویات مہنگی ہوچکی ہیں جبکہ انسولین، دل، گردے، جگر، معدے، کھانسی، زکام، بخار اور دیگر اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹور مالکان بعض ادویات کا مصنوعی بحران پیدا کرکے خودساختہ ریٹ دگنا کر دیتے ہیں۔

Facebook Comments