تحریریں بھجوائیں
اگر آپ اردو گرام ڈاٹ کام پر اپنی تحریریں شائع کروانا چاہتے ہیں تو ادارہ آپکو خندہ پیشانی سے خوش آمدید کہتا ہے۔ہماری ویب سائٹ پر تحریریں شائع کروانے کیلئے نیچے دئیے گئے فارم کو پُر کرنا لازمی ہے۔
تحریر یں شائع کروانے کے اصول
اردو گرام ڈاٹ کام پر تحریریں شائع کروانے کیلئے کچھ اصول وضع کئے جاتے ہیں جنکی پاسداری کرنا تمام اہلیان قلم پر لازم ہے۔
تحریر وصول ہونے پر مسودے کا مکمل جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ادارہ تحریر شائع کرنے کا اہل ہو گا۔ اگر تحریر میں کسی قسم کی خلاف ورزی کی گئی تو ادارہ تحریر شائع کرنے کا ہرگز اہل نہ ہو گا۔
ہماری ویب سائٹ پر تحریر شائع کروانے کیلئے تمام اہلیان قلم عنوان کی قید سے بالکل آزاد ہیں لیکن اس بات کو بطور خاص ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا کہ آپکی تحریر کسی شخصیت سے ذاتی عناد کی بنیاد پر رقم نہ کئی گئی ہو اور تحریر کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہ ہو۔
تحریر بھجواتے وقت اس بات کا بھی خصوصی خیال رکھنا ہو گا کہ آپکی تحریر سے آئین پاکستان کی خلاف ورزی، کسی عسکری یا سول ادارے کی توہین ،عدالت عظمیٰ کی توہین یا مذہبی منافرت کی بو نہ آتی ہو۔
تمام اہلیان قلم کیلئے اس بات کا جاننا بھی ضرروی ہے کہ اردو گرام ڈاٹ کام آپکی تحریروں کے مالکانہ حقوق میں برابر کا شریک ہے اور یہ کہ کسی تحریر کے عوض کوئی معاوضہ ادا کرنے کا پابند نہیں۔
کوئی بھی تحریر وصول ہونے کے بعد ادارے کو اشاعت کیلئے 24 گھنٹے درکار ہوں گے ،24 گھنٹوں کے بعد ادارہ آپکو مطلع کرنے کے قابل ہو گا کہ تحریر قابل اشاعت ہے یا نہیں، اگر کسی تحریر میں ادارے کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پائی گئی تو اس صورت میں بھی ادارہ آپکو باخبر کرے گا۔