مردانہ قوت بڑھانے کیلئے مالش کے معجزے جانیئے

17اکتوبر2019

Let's know the miracles of massage to increase masculinity!
یہ تو سب جانتے ہیں کہ سوزش، چوٹ اور موچ وغیرہ کا علاج مالش کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے، یونانی طریقہ علاج، آیورویدک اور انگریزی طب میں بھی مالش کو بڑی اہمیت حاصل ہے، مختلف امراض میں مختلف طریقوں سے مالش کی جاتی ہے۔ مالش کا اثر خون، رگوں اور پٹھوں پر بہت گہرا پڑتا ہے، جسم کے کمزور اور بے حس اعضاء مالش کرنے سے چست اور متحرک ہو جاتے ہیں۔ عضو خاص کی متواتر مالش کرنے سے عضو میں تازگی اور قوت پیدا ہو تی ہے، مردانہ قوت بڑھانے کیلئے مالش حیرت انگیز نتائج کی حامل ہے۔

جسم کے جس حصے پر بھی مسلسل مالش کی جائے، اس میں تازگی اور قوت پیدا ہو جاتی ہے، لیکن اس حقیقت سے بہت سے لوگ بے خبر ہیں کہ جسم کی مالش سے اعضائے مخصوصہ میں خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے اور قوتِ باہ بڑھانے کیلئے تو مالش حیرت انگیز اثر رکھتی ہے۔

رانوں کی اندرونی جانب

ناف کی پچھلی طرف کا حصہ

سر کا پچھلا حصہ

کانوں کے اوپر کی طرف کا حصہ

جسم کے ان چاروں حصوں کا عضو خاص سے گہرا تعلق ہے، اس لئے ان چاروں حصوں کی مالش خاص طور پر اور اچھی طرح کرنی چاہیئے۔ اگر کان کے اوپر کی رگیں کاٹ دی جائیں تو انسان نامرد ہو جاتا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حصے کی رگوں کا تعلق براہِ راست عضو خاص سے ہے، لہٰذا قوتِ مردمی کیلئے اس حصے کی مالش بہت مفید ہے۔ کانوں کے اوپر کے حصے کو ویسے بھی دن میں دو چار مرتبہ مَلنا قوتِ باہ کیلئے فائدہ مند ہے۔

انسان کے جسم میں سب سے مشکل اور ضروری مالش عضو خاص کی ہے، اس کی مالش بہت احتیاط سے کرنی پڑتی ہے، یہاں یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ عضو خاص سے متعلق اعضاء کی مالش رگڑ کر نہیں کرنی چاہیئے، ورنہ فائدے کی بجائے نقصان پہنچتا ہے، پوشیدہ اعضا کے ان حصوں کو جہاں گوشت زیادہ ہو، انگلیوں سے کھینچنا اورآہستہ آہستہ چھوڑنا چاہیئے، اس طرح مالش کرنے سے رگیں اور پٹھے مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر مالش کرتے وقت عضو خاص میں حس بڑھ جائے تو اسی وقت مالش بند کر دینی چاہیئے۔ فوطوں کی مالش کرتے وقت انہیں صرف مِلنا چاہیئے اور گولیوں کو آہستہ آہستہ بہت احتیاط سے اوپر نیچے کرنا چاہیئے۔ اس طرح قوتِ باہ میں اضافہ ہوتا ہے اور اِمساک (انزال کو دیر تک روکنا) کی قدرتی طاقت بڑھتی ہے۔ روغنِ زیتون یا سرسوں کے تیل سے خُصیوں، پیٹ کے نچلے حصے اور رانوں کے اندر کی طرف آہستہ آہستہ باقاعدگی سے مالش کرنا قوتِ مردمی کیلئے بہت مفید ہے۔

Facebook Comments