دنیا کی سب سے بڑی لائبریری کس ملک میں واقع ہے؟

24ستمبر2019

ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے بڑی لائبریری کا اعزاز امریکی ’’لائبریری آف کانگریس‘‘ کو حاصل ہے۔ جس کا قیام امریکی صدر جا ن ایڈمز کے دورِ حکومت میں 1800ء میں عمل میں آیا۔

امریکہ میں قائم اس لائبریری کو قومی کتب خانے کا درجہ بھی حاصل ہے اور یہ سرکاری طور پر امریکی کانگریس کیلئے بھی کتب و دستاویزات وغیرہ محفوظ رکھتی ہے۔ 1812ء میں شروع ہونے والی ’’اینگلو امریکی جنگ‘‘ میں برطانیہ نے ’’لائبریری آف کانگریس‘‘ کو تباہ کر دیا تھا، تاہم 1815ء میں تیسرے امریکی صدر تھومس جیفرسن نے دوبارہ لائبریری کی بحالی کا کام کروایا اور اپنی ذاتی کلیکشن سے چھ ہزارسے زائد کتب ’’لائبریری آف کانگریس‘‘کو عطیہ کیں۔

فوٹو سرٹل ڈاٹ کام) امریکہ کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن)
(فوٹو ٹوئٹر)

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں قائم یہ لائبریری تین عمارتوں پر مشتمل ہے۔ جس میں مجموعی طورپر 16 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار 469 اشیاء محفوظ ہیں، جن میں کتابو ں کے علاوہ دیگر چیزیں بھی موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس لائبریری میں 2 کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 68 کتابیں رکھی گئی ہیں، جن میں سے 5 ہزار 711 کتابیں ایسی ہیں جو 15 ویں صدی سے قبل شائع ہوئی تھیں۔

(فوٹو جیٹ اے اے ڈی سی ڈاٹ او آر جی)

کتابوں کے علاوہ اس لائبریری میں 1 کروڑ 40 لاکھ 67 ہزار 260 رسائل، اخبارات، پمفلٹ، تکنیکی رپورٹس، موسیقی کے کیسٹس اور دیگر اشاعتی مواد بھی موجود ہے۔

بارہ کروڑ 28 لاکھ 10 ہزار 430 غیر زمرہ بند (نان کلاسیفائیڈ) دستاویزات اور دیگر خصوصی مواد بھی ’’لائبریری آف کانگریس‘‘ کا حصہ ہیں۔

(فوٹو دی اینچینٹڈ مینر ڈاٹ کام)

امریکی حکومت کی 10 لاکھ دستاویزات،گذشتہ تین صدیوں میں دنیا بھر میں شائع ہونے والے 10 لاکھ مختلف اخبارات، ایک لاکھ 20 ہزار کامک بکس، 30 لاکھ ساؤنڈ ریکارڈنگز اور 1 کروڑ 47 لاکھ تصاویر اور فن پارے اس لائبریری میں موجود ہیں۔ ’’لائبریری آف کانگریس‘‘میں موجود کتابیں اور دیگر مواد انگریزی زبان کے علاوہ دنیا بھر کی 470 مختلف زبانوں میں بھی محفوظ ہے۔

(فوٹو دی اینچینٹڈ مینر ڈاٹ کام)

معلومات کے اس خزانے کی دیکھ بھال کیلئے 3 ہزار 224 اہلکاروں پر مشتمل اسٹاف بھی ہے جو کتابوں کی دیکھ بھال کے علاوہ لائبریری کی حفاظت پر بھی مامور ہے۔ ’’لائبریری آف کانگریس‘‘ کے مواد کو ڈیجیٹل کئے جانے کا کام بھی جاری ہے او ر اس کام کیلئے سالانہ 80 لاکھ ڈالرز کا بجٹ میں مختص کیا گیا ہے۔

(فوٹو ٹوئٹر)

اب تک کی معلومات کے مطابق 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد دستاویزات اور دیگر مواد کو ڈیجیٹل طریقے سے محفوظ بنایا جا چکا ہے۔

Facebook Comments